زمین و جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے گرین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پنجاب حکومت نے زمین اور جائیداد کی خریدو فروخت کے نظام میں شفافیت کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت اب سے صرف گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہوگی۔ روایتی فرد برائے بیع و دیگر دستاویزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ملکیت اور قبضہ کی بیک وقت تصدیق کرے گا۔ بڑے شہروں میں نفاذ کے بعد دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

جدت پسند امنگیں ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، مریم نواز

دوسری جانب منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن مہم میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم سے زمینوں کے تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جدید لینڈ مینجمنٹ سسٹم، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ، حکومتی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دیے گئے ہیں۔

Back to top button