ایران امریکا مذاکرات: چین کا پاکستان کی ثالثی کو خراج تحسین

ایران اور امریکا مذاکرات میں چین نے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا خراج تحسین پیش کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کے لیے اہم ہیں، امریکا ایران رابطوں میں پاکستانی کردار پر اظہارِ تحسین کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق چین نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان چین آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پر زور دیا گیا۔

 

زمین و جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے گرین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Back to top button