آپریشن سندور میں بدترین شکست، بھارتی چیف آف ڈیفنس کا اعتراف

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندور میں شکست کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس آپریشن سندور میں ہزیمت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہئے۔
بھارتی چیف آف سٹاف نے شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرایا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیا ، بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کے لیے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔
ماہرین کےمطابق نئے سندور کی بات دراصل اس امر کا ظاہر کرتی ہےکہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
کیا اسلام آباد ایک بار پھر ایران امریکہ جنگ ٹال پائے گا؟
ماہرین کے مطابق تکنیکی پہلوؤں اور ٹیکنالوجی کی آڑ میں غیر مؤثر کارکردگی کو چھپانے کی کوشش ایک غیرپیشہ ورانہ، شرمناک اوربزدلانہ طرزِعمل ہے، بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں مؤثر ہم آہنگی کافقدان ہی آپریشن سندور میں بھارت کو تاریخی رسوائی کا سبب بنا۔
