ادویات کی آن لائن تشہیر: ڈریپ کی پی ٹی اے سے ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست

 

 

 

ملک میں آن لائن ادویات کی غیرقانونی تشہیر اور فروخت کے بڑھتےہوئے رجحان پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے ڈریپ نے پی ٹی اے سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کو بلاک کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور سمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت عوامی صحت کےلیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ ڈریپ نے ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی۔

ڈریپ کے مطابق جنسی صحت،وزن میں کمی اور ذہنی امراض کی ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی ہے،سوشل میڈیا اشتہارات لوگوں کو خود علاج کی طرف مائل کررہے ہیں،بغیر اجازت ادویات کی تشہیر اور فروخت ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

علاوہ ازیں بھارت اور ایران سے سمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ڈریپ کے مطابق غیرمعیاری ادویات سنگین مضر اثرات اور جان لیوا پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہیں۔

 

ڈریپ نے اشتہارات کےلیے پیشگی منظوری لازمی قراردے دی،اس کے علاوہ خلاف ورزی پر جرمانے، ادویات ضبطی اور قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔

 

 

Back to top button