جدت پسند امنگیں ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، مریم نواز

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدت پسند امنگیں معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عالمی یومِ تخلیق و جدت کے موقع پر کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنے اور نئے خیالات کو اپنانے کا عہد کرنا چاہیے، انسانی ترقی، مسائل کے حل اور بہتر مستقبل کے لیے تخلیقی سوچ کی اہمیت کو سمجھنا ناگزیر ہے، جبکہ دوسروں کے خیالات کو سننا اور ٹیم ورک کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا جدت کو فروغ دیتا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں نوجوان ای کامرس اور آٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تخلیق محض پیدائشی صلاحیت نہیں بلکہ ایک عادت ہے جو محنت اور مواقع سے پروان چڑھتی ہے، حکومت پنجاب صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 

دنیا کی کمزور ترین ایرانی کرنسی اچانک مضبوط کیسے ہو گئی؟

دوسری جانب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور میں پنجاب کی تاریخ کا پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز کا آغاز بھی کیا گیا ہے اور طلبہ کو آئی ٹی ٹیکنالوجیز کی تربیت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button