الیکشن کمیشن : مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی الیکشن مؤخر

الیکشن کمیشن نے مرکزی رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک مؤخر کر دیا ۔
الیکشن کمیشن میں رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل جلال خان نے کہا کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا،جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟
وکیل جلال خان نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا مؤقف تسلیم کرتےہوئے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن مؤخر کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کرتےہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔
