گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کےاطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا

گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل اطالوی کشتی کے کپتان نےاسرائیلی حراست کے دوران اسلام قبول کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق توماسو بورٹولازی کو بھی اسرائیلی فوج نے حملے کے بعد حراست میں لیاتھا۔
رہائی کے بعد ترکیہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توماسو نے بتایا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں فلوٹیلا کا حصہ بننا اُن کے نزدیک سب سے مؤثر اقدام تھا۔جیل کا وقت انتہائی کٹھن تھا، مگر اُن کے ساتھی جو زیادہ تر ترک اور مسلمان تھے، ان کا حوصلہ بنے رہے۔
توماسو کے مطابق جب ان کے مسلمان ساتھی جیل میں نماز کی کوشش کرتے تو اسرائیلی اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کرتے۔ یہی رویہ دیکھ کر انہوں نے اس مخالفت کے خلاف خود اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اُن کی زندگی ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہے۔
