آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹس : پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے مسلسل دو جونیئر ٹائٹلز اپنے نام کر لیے

جمیکا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹس میں پاکستان کے 15 سالہ ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار دو سنگلز ٹائٹلز جیت لیے۔
میکائیل علی بیگ نے اس ہفتے کے فائنل میں کینیڈین کھلاڑی اینتوئن ٹارڈف کو سخت مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں میکائیل نے 2-5 کے خسارے سے زبردست کم بیک کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے ایونٹ میں انہوں نے امریکی کھلاڑی راس جونسن کو فائنل میں ہرایا تھا۔ نہ صرف سنگلز میں فتح حاصل کی بلکہ ڈبلز ایونٹ میں بھی راس جونسن کے ساتھ جوڑی بنا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی
پاکستان کے نوجوان کھلاڑی کی یہ کامیابی انٹرنیشنل سرکٹ میں ایک روشن مستقبل کی نوید ہے، اور ملکی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم بھی۔
