جعفر ایکسپریس حملہ : بھارتی میڈیا نے جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپگینڈا شروع کردیا

جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز بناکر پروپگینڈا شروع کردیا ہے۔

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے بھارتی میڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے سرگرم ہوگیا ہے،اس حوالے سے دفاعی ماہرین نے کاکہنا ہےکہ بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر عالمی سطح پر کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک کی۔

بھارتی ٹی وی چینلز حسب روایت ‎ اے آئی سے بنی ویڈیوز،پرانی ویڈیوز اور تصاویر کا سہارا لےکر پروپیگنڈا کرتے رہے، جعفر ایکسپریس پر حملےکی جعلی ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئیں۔

ایک جعلی ویڈیو 2022 کی ایک فلم کے سین کا حصہ ہے،جسے جعفر ایکسپریس حملے سے ملایا جا رہا تھا، بھارتی میڈیا کے اس بےبنیاد پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھرپور طریقے سے حصہ لےرہے ہیں۔

مخصوص سیاسی جماعت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کےذریعے ریسکیو آپریشن میں مصروف افواج پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

دفاعی ماہرین ڈاکٹر قمر چیمہ،ڈاکٹر ماریہ سلطان اور قومی سلامتی کےماہر سید محمد علی نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی،جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔

دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیاکہ مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعےجو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس کی عبارت بی ایل اے اور را کے آلہ کار لکھ رہےہیں، پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیرملکی آقاؤں کےہاتھوں استعمال ہوکر ملک کےخلاف منفی پروپیگنڈا کر کے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی کررہی ہیں۔

Back to top button