چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈےرینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ون ڈےرینکنگ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہےجبکہ پاکستان کے بابر اعظم بھی دوسری پورزیشن پر برقرار ہیں۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نےدورۂ نیوزی لینڈکیلئےدستیابی ظاہرکردی

 

بھارتی کپتان روہت شرما فائنل میں بہترین اننگز کھیل کر دو درجہ بہتری کےبعد تیسرے نمبر پرآگئے۔

ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پرہیں،نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے کی چھلانگ لگا کردوسرے نمبرپرپہنچ گئے،بھارتی اسپنر کلدیپ یادو 3 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

Back to top button