بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نےدورۂ نیوزی لینڈکیلئےدستیابی ظاہرکردی

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نےدورۂ نیوزی لینڈکیلئےدستیابی ظاہرکردی
سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے تھے۔
محمد یوسف نے کہا کہ بیٹی کی طبیعت اب ٹھیک ہے میں قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈجاؤں گا۔
محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔