فیفاورلڈ کپ: ابتدائی دو راؤنڈز کے بعد 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے ابتدائی دو راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد پانچ ممالک کی ٹورنامنٹ سے رخصتی یقینی ہوگئی ہے۔
عالمی مقابلے میں گروپ مرحلے کے اختتام تک مجموعی طور پر 16 ٹیمیں باہر ہو جائیں گی جبکہ باقی ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
وہ پانچ ٹیمیں جو اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار چکی ہیں، اب اگلے مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر سکتیں ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
گروپ سی سے ہیٹی کی ٹیم کا سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ 1974 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ہیٹی کو اسکاٹ لینڈ اور برازیل کے خلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یورپ کی جانب سے ترکیہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کی رخصتی یقینی ہو گئی۔ ترکیہ کو اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں آسٹریلیا اور پیراگوئے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
افریقی ٹیموں میں صرف تیونس کی ٹیم اب تک گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی واحد ٹیم ہے۔ تیونس کو سویڈن اور جاپان کے خلاف چار، چار گول کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔
گروپ ایل میں پاناما کی ٹیم کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ پاناما کو گھانا اور کروشیا کے خلاف ایک، صفر سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Back to top button