وینزویلا میں 7.5 شدت کا زلزلہ: 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

 

 

 

جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا میں آنے والے 2 طاقتور زلزلوں کےبعد جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی اور ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کےمطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈ ریگز نے زلزلے کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے بتایاکہ کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں،زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچاہے، زلزلے میں اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہنگامی صورت حال کے اعلان کےبعد بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

امریکہ ایران امن معاہدے نے عالمی معیشت کو تباہی سے کیسے بچایا؟

اس کے علاوہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں،بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں،امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے۔

 

Back to top button