عمران خان کاپی ٹی آئی، جے یو آئی رہنماؤں کی ملاقات کاخیرمقدم

سابق وزیراعظم عمران خان نے  پی ٹی آئی کے وفد کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد سے ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں کے درمیان یہ ملاقات جاری رہنی چاہییں۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں جے یو آئی کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے بات ہوئی۔

 سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے ہماری ملاقات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کے درمیان یہ ملاقات جاری رہنی چاہیئے۔

بانی پی ٹی آئی کو میں نے وزیر علی علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی بتایا، بانی نے علی امین گنڈار پور پر بھی اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عالیہ حمزہ اور جنید اکبر پر بھی اعتماد کا اظہار کیا، بانی پی ٹی نے وکیل ظہیر عباس اور عثمان ریاض گل سے ملاقات نا کروانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

سلمان اکرم راجا نے علیمہ خان اور وکلاء کی درمیاں ہونے والی تلخ باتوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

Back to top button