صدر اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

 

 

 

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وینزویلا میں زلزلے سے اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وینزویلا میں 7.5 شدت کا زلزلہ: 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

واضح رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں کےبعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مائی کیٹیا میں واقع مرکزی ایئرپورٹ کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے،جس کے باعث ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button