سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کی سروس 4 روز کے لیے معطل

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت چار روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 9 نومبر سے 12 نومبر تک بند رہے گی، اور اس دوران کوئی سروس نہیں چلائی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس 8 نومبر بروز ہفتہ اپنے مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی، اس کے بعد سروس عارضی طور پر معطل کر دی جائے گی۔

Back to top button