جماعت اسلامی : لانگ مارچ لورالائی پہنچ گیا، اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی بلوچستان کا کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ جاری ہے، جو لورالائی پہنچ گیا ہے۔ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کر رہے ہیں۔
لانگ مارچ کا آغاز کوئٹہ کے ایدھی چوک سے ہوا، جس میں جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت، ضلعی رہنما، اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔
لانگ مارچ کے آغاز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا "آج ہمارا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو رہا ہے، جہاں ہم بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کے لیے پرامن دھرنا دیں گے۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور میں طلبہ سے خصوصی نشست
انہوں نے کہا کہ "ہمیں وزیراعظم، صدر اور محسن نقوی کے اختیارات کا ادراک ہے، ہم اپنے مطالبات آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پیش کریں گے اور احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔”
لانگ مارچ کے قافلے کو راستے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شرکاء کامیابی سے لورالائی پہنچنے میں کامیاب رہے۔ لانگ مارچ کے شرکا آج رات لورالائی میں قیام کریں گے، اور ہفتے کی صبح ڈیرہ غازی خان کے لیے روانہ ہوں گے۔
