جنت مرزا کا اسکردو میں شادی کرنے کااعلان
معروف ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں گی اور تقریبات میں انتہائی قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کریں گی۔
جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔
جنت مرزانےبتایا کہ انہوں نےمحض 6 برس کی عمر میں سیر و سفر کرنا شروع کیا، پہلی بار وہ6 سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ یورپ گئی تھیں۔ والد پولیس افسر ہیں تو انہیں مختلف ٹریننگ سمیت دوسرے کاموں کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سفرکرنا پڑتا تھا، اس لیے وہ اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرتے تھے۔
ٹک ٹاکر نےانکشاف کیا کہ وہ اپنےزیادہ ترکپڑےجاپان سےخرید کرآتی ہیں اوران کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی باراتنےکپڑےخریدیں کہ وہ6 ماہ تک چل جائیں۔
انہوں نے جاپان کی زندگی سے متعلق بتایا کہ وہاں بینک مینیجر بینک میں جانے کے بعد قدموں میں آکر بیٹھ جاتے ہیں جب کہ وہاں کے پبلک ٹوائلٹس اتنے زیادہ صاف ہوتے ہیں کہ پاکستان کے فائیو اسٹارز ہوٹلز کے ٹوائلٹس بھی اتنے زیادہ صاف نہیں ہوتے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں یورپی ملک ناروے گھومنے کا شوق ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل انہیں ایک فضائی حادثے کی خبر دیکھنے کے بعد طیارے میں سفر کرنے سے خوف لگتا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ ان کا خوف ختم ہونے لگا ہے۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جنت مرزا نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں۔خواہش ہے کہ پہاڑوں کے درمیان کھلے آسمان تلے ان کی شادی کی تقریبات ہوں، جس میں انتہائی قریبی رشتے دار اور دوست ہی شریک ہوں۔