وزیر اعظم کی تاشقند میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کےلیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ  تاشقند پہنچ گئے۔ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف،ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیر اعظم  پاکستان کا استقبال کیا۔

تاشقند پہنچنے کےبعد وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار آزادی کا دورہ کیا،پھول رکھے،عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ازبک عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ازبکستان کے دورے کےدوران وزیر اعظم شہبازشریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے، دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر پہنچنے پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

استقبالیہ تقریب میں شرکت کےلیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر آمد پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائےگئے جس کےبعد وزیر اعظم شہباز شریف کو ازبکستان کی مسلح افواج کے دستےنے گارڈ آف آنر پیش کیا،جس کےبعد میزبان صدر شوکت مرزایوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنی کابینہ کا تعارف کرایا جب کہ وزیر اعظم نے میزبان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین دو طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ازبک صدر پاکستان اور ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گےاور گفتگو بھی کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیر اعظم کو ازبکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کےصنعتی یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں،اس سے قبل انہوں نے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کیاتھا،جہاں دونوں ممالک کے مابین تجارت،دفاع، تعلیم،موسمیات کے حوالے سے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے تھے، دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ْ

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی ’ کے مطابق ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اپریل میں مزید معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے دوطرفہ سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بھائی چارے کا دیرینہ رشتہ قائم ہے جو مشترکہ اقدار اور مشترکہ امنگوں پر مبنی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کےدوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے،اقتصادی تعاون بڑھانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا کو مشترکہ بریفنگ سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آذربائیجان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر میں آپ کا بےحد مشکور ہوں،اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

Back to top button