امریکی اداکار جونی ویکٹر ڈکیتی مزاحمت پر قتل

امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

بی بی سی کے مطابق لاس اینجلس میں ڈکیتوں کی جانب سے اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی اس دوران 3 افراد نے  جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

عمران خان چار سال وزیر اعظم رہے لیکن حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کھول کر نہیں دیکھی: عرفان صدیقی

اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Back to top button