جوڈیشل کمیشن نے 4 ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نےچار ریٹائرڈ ججزکو بطوررکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
چیف جسٹس یحییٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ڈھائی گھنٹےجاری رہا جس میں سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے کیلئے غورکیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوا، لاہورہائیکورٹ کے صرف ایک جج کےنام پراکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔
ذرائع نےبتایاکہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نےسپریم کورٹ کےجج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر کے نام کی منظوری دے دی
جوڈیشل کمیشن : سپریم کورٹ کے جج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر کے نام کی منظوری
ذرائع کےمطابق اجلاس میں چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنےکی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کو جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کرنےکی منظوری دی گئی۔
ذرائع نےبتایاکہ پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان اوربلوچستان ہائیکورٹ کےجسٹس ریٹائرڈ نذیرلانگوکو بھی جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کرنےکی منظوری دی گئی۔
