جے یو آئی ف نے انٹرا پارٹی انتخابات کےلیے مزید وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے انٹر اپارٹی انتخابات نہ کروانےسے متعلق کیس کی سماعت میں جے یو آئی ف نےمزید وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن میں جے یو آئی ف کے انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سےمتعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نےکی،دوران سماعت جمعیت علما اسلام نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کےلیے مزید وقت مانگ لیا، جے یو آئی ف کے وکیل نےکہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پہلےصوبوں میں ہورہے ہیں، صوبوں میں انٹر اپارٹی انتخابات کےبعد وفاقی سطح پرہوں گے، ہم نےمتعلقہ ونگ کو درخواست دی ہےکہ تھوڑا ٹائم دیاجائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے

ڈی جی پولیٹیکل فنانس نےکہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت 7 جولائی کو مکمل ہوچکی ہے، ٹائم مکمل ہونےپر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہوجاتا ہے۔

ممبر خیبرپختونخوا نےکہا کہ ایک پارٹی کاپہلے بھی تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے، جے یو آئی کاتنظیمی ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے، ممبر سندھ حکومت نےہدایت کی کہ اگلی سماعت پر آکے دلائل دیں، الیکشن کمیشن نےکیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانےپر سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو آج طلب کیا تھا۔

Back to top button