مدارس کی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،جے یوآئی

جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے مدارس ایکٹ کے نوٹفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد دی اور کہاکہ مدارس کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مدارس ایکٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر اللہ کریم کےحضور سجدہ شکر کرتے ہیں اورقوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کےاکابرکومبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اللہ کریم نے سرخرو کیااور جدوجہد رنگ لےآئی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردارادا کرتی رہے گی، مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کےنظریاتی جغرافیےکےمحافظ ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کاکہنا تھا کہ دینی اداروں کےتحفظ کیلئےعلما کا اتحاد اہم ہے اور مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔اسلم غوری نے کہا کہ مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

Back to top button