رواں سال کےدوران ترسیلات زرمیں31 فیصد اضافہ
رواں سال کےپہلے11 ماہ کے دوران سمندر پارپاکستانیوں کی جانب سےبھیجی گئی ترسیلات زرمیں31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
سمندر پار پاکستانیوں نےجنوری سے نومبر تک21 ارب5 کروڑڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی۔
مذکورہ عرصےکےدوران سب سےزیادہ7 ارب29 کروڑڈالر کی رقم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نےبھیجی، دوسرےنمبرپر سب سےزیادہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے6 ارب15کروڑڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئیں جوگزشتہ سال اسی عرصے سے55 فیصد زائد ہیں جبکہ تیسرےنمبرپربرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے4 ارب71 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
3ارب 61 کروڑ ڈالر کی دیگر اہم ترسیلات یورپی یونین سےموصول ہوئیں جبکہ امریکا سے3 ارب 44 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال کےپہلے 5 ماہ کےدوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اکتوبر کے مقابلے نومبر میں ترسیلات زر میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔
سعودی عرب سے سب سے زیادہ 3.63 ارب ڈالر موصول ہوئے جس میں سال بہ سال 36.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔