جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، سپریم کورٹ کےمعزز ججز کو متنازع بنانےکی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معززہیں، سپریم کورٹ کےمعزز ججز کو متنازع بنانےکی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ ایک تجویز ہےکہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کےپاس آئے،چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پرکوئی کل اعتراض اٹھائے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ عدالتی اصلاحات پاکستان کےلیے ضروری ہےاس پر اعتراض نہیں ہوناچاہیے، ہم نےتو خواہش ظاہر کی کہ اپوزیشن کےان پٹ سےہم آئینی ترمیم منظور کرائیں جب کہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے، یہ ہم پارلیمانی نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کےاتفاق رائے کےبغیر آئینی ترمیم منظور کرناناممکن ہے، مولانا فضل الرحمٰن سےپہلی ملاقات ہوئی تو ان کےتحفظات بہت زیادہ تھے، جے یو آئی کےمطابق خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی اراکین، ججز اور بارز کےاراکین بھی ہوں۔انہوں نےکہا کہ ایک کچا ڈرافٹ پیش کیاگیا جس پر جے یو آئی کےزیادہ اور پی پی کے کم اعتراضات تھے، پیپلز پارٹی اپنا ڈرافٹ اب جے یو آئی کےپاس پہنچائےگی تاکہ مشترکہ ڈرافٹ لائیں۔تجویز تھی کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنےوالوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو، تاہم پیپلز پارٹی کا شروع سے مؤقف رہاکہ ملٹری کورٹس کےحق میں نہیں،اگر حکومت ملٹری کورٹس کاہونا اہم سمجھتی ہےتو اتفاق رائے پیدا کرےاور ترمیمی ڈرافٹ لائے۔

آئینی ترمیم سےمتعلق میڈیا میں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں،بلاول بھٹو

Back to top button