جسٹس منصورعلی شاہ آج عمرہ ادائیگی کےلیےروانہ ہوں گے

جسٹس منصورعلی شاہ عمرےکی ادائیگی کےلیے آج  مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ان کی واپسی نئےچیف جسٹس کےحلف اٹھانےکےبعدہوگی۔

جسٹس منصورعلی شاہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےالوداعی ریفرنس اور نئےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

میڈٰیارپورٹس کےمطابق جسٹس منصورعلی شاہ فیملی سمیت عمرےپرروانہ ہوں گے۔ان کی وطن واپسی یکم نومبرکوہوگی۔

یادرہےکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاعزازمیں25اکتوبرکوالوداعی فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔جس سےنامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

صدرآصف علی زرداری26اکتوبر کوجسٹس یحییٰ آفریدی سےنئےچیف جسٹس آف پاکستان کےعہدےکاحلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں11 بجےمنعقد ہوگی۔جس میں300مہمان شرکت کریں گے۔

اس طرح جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کےموجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےاعزاز میں الوداعی تقریب اورنئےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

Back to top button