جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم پہلے ہی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں۔
سابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک جج بننا قانونی عمل ہے اس میں کوئی عیب نہیں۔