پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کارجحان ہے،انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔جمعرات کے روز کاروبار کاآغاز مارکیٹ میں تیزی کےساتھ ہوا،اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 559 پوائنٹس کی تیزی کےساتھ 81715 پوائنٹس کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کےخاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا: بیرسٹر گوہر

قبل ازیں بازار حصص میں اسی کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیرکو بھی غیرمعمولی تیزی کا رجحان تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 211پوائنٹس کےاضافے سے 81155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔اس دوران انڈیکس 80 اور 81ہزار کی 2نفسیاتی سطحیں عبور کر گیا تھا۔

Back to top button