کے الیکٹرک کی سندھ حکومت کو سرکاری دفاتر کی بجلی بند کرنے کی دھمکی

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے دفاتر کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔
کے الیکٹرک کے دعوے کے مطابق سندھ حکومت پر 9 ارب 20 کروڑ روپے بجلی کے بل کی مد میں واجب الادا ہیں اور صوبائی حکومت اور واٹر بورڈ نے جنوری سے ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فوری طور بجلی کا بل ادا کرے ورنہ بجلی منقطع کردی جائے گی کیونکہ مالیاتی بحران کی وجہ سے نیٹ ورک کی مینٹیننس میں مشکلات کا سامنا ہے۔
امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سندھ حکومت کے سیکریٹری فنانس اور توانائی سمیت میئر کراچی اور دیگر حکام کو مکتوب ارسال کر دیے گئے ہیں۔
