کاجول کے والد ان کی جلد شادی سے نالاں کیوں تھے؟

بھارتی اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کو انڈسٹری میں کام کرتے 10 برس کا عرصہ بیت گیا تو انھوں نے والد سے شادی کے بارے میں بات کی جس پر والد یہ کہہ کر ناراض ہوگئے کہ ابھی تم بہت چھوٹی ہو، جس پر میں نے جواب دیا کہ میں کہاں سے چھوٹی ہوں۔جب اداکارہ کاجول نے ساتھی اداکار اجے دیوگن سے شادی کی تو اس دور میں خیال کیا جاتا تھا کہ شادی شدہ اداکار کی اہمیت کم ہو جاتی ہے، بی بی سی ہندی کے ساتھ انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ ’شادی شدہ اداکارہ کی اہمیت کم ہونے کا تصور خود اداکاراؤں کے اپنے دماغ میں ہوتا ہے ورنہ شرمیلا ٹیگور، سائرہ بانو، ہیما مالنی جیسی فنکاروں نے اپنی بڑی ہِٹس شادی کے بعد دیں۔کاجول نے اپنے والد کی ناراضگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ڈیڈی کا مجھ سے بات نہ کرنا بہت بڑی بات تھی، جیسے کوئی پہاڑ گِر جائے لیکن بعد میں انھوں نے کہا آپ کا فیصلہ ہے تو ٹھیک ہے لیکن اپنے ناخوش ہونے کا اظہار واضح انداز میں کیا تھا۔کاجول کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کہا کہ ’ابھی شادی کیوں کرنی ہے ابھی تم بہت چھوٹی ہو‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے جواب دیا کہ مجھے دس سال ہو گئے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں میں!
انھوں نے بتایا کہ ان کی اجے دیوگن سے پہلی ملاقات میں ہی انھیں احساس ہوا تھا ’یہ وہ شخص ہے جس کا میری زندگی پر اثر ہوگا، رشتے نبھانے کا ایک راز ہے اور وہ ہے کوشش، جب تک آپ کوشش کرتے رہیں گے رشتے نبھاتے رہیں گے، جس دن آپ کوشش کرنا بند کر دیں گے آپ ناکام ہو جائیں گے، ’مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا، میری ماں نے مجھے بہت پہلے سے سکھایا اور بتایا تھا کہ ایک بالغ انسان کیسا ہونا چاہئے۔سب سے پہلے ایک بالغ فرد اپنے فیصلوں کا ذمہ دار خود ہوتا ہے۔ تعریف اور برائی دونوں آپ کے فیصلوں سے ہوگی اور آپ میں یہ ہمت ہونی چاہئے کہ اپنے فیصلوں کو اپنا سکیں۔ بیٹی نسا پر تنقید کے حوالے سے کاجول کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر لوگ ہر طرح کا ردِعمل دیتے ہیں۔ ان کے بچے ان کی فلمیں نہیں دیکھتے، کیونکہ میرے بچے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میرا بیٹا مجھ سے کہتا ہے کہ ’ماما میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں میں آپ کو روتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، کاجول کہتی ہیں کہ ’میرے پاس اس کے جواب میں کوئی دلیل نہیں ہوتی، اس لیے کہتی ہوں اچھا تم نہ دیکھو، کاجول کے بقول ان کا بیٹا ان سے کہتا ہے کہ ’آئندہ پکچر کرو تو اس میں رونا مت۔ میں کہتی ہوں ایسا تو نہیں ہوتا ناں۔ کہ ایسی پکچر ہو کہ میں نہ روؤں۔ تھوڑا ہنسنا، تھوڑا رونا ہوتا ہے تبھی فلم بنتی ہے۔کاجول کسی حد تک اپنے بیٹے سے متفّق بھی ہیں کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کامیڈی کریں۔ بچوں کے اداکاری کے میدان میں آنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نسا کا ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں
چینی وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
تاہم جب وہ آنا چاہے گی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے۔