اداکارہ رابعہ بٹ ’گناہ‘ پر اتنی جلدی راضی کیوں ہوئیں؟

اداکارہ رابعہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ان ڈراموں کو ہی ریٹنگ ملتی ہے جن میں خواتین پر تشدد دکھایا جاتا ہے کیونکہ ناظرین کی بڑی تعداد ایسے ہی ڈراموں کو پسند کرتی ہے۔رابعہ بٹ کے مطابق مضبوط عورت دکھانے کا مطلب خراب عورت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، ناظرین ایسی کہانیاں شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے۔سوشل میڈیا پر نئی ڈراما سیریز ’گناہ‘ میں رابعہ بٹ کی بطور پولیس افسر پرفارمنس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، آج کل لوگ عورت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے ڈراموں میں عورت کو پٹتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

اداکارہ رابعہ بٹ نے وائس ’آف امریکا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں مضبوط عورت کا تصور خراب عورت کا ہوتا ہے کیونکہ اچھی عورت صرف مار پیٹ برداشت کرتی ہے اور روتی ہے، یہ معاشرے کا شروع سے حصہ ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔رابعہ بٹ نے کہا کہ ان مسائل پر اگر ڈائریکٹر کوئی کہانی تخلیق کرتے ہیں تو ان کہانیوں کو آڈینس قبول نہیں کرتی، آڈینس عورتوں کو مار پیٹ اور روتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے، اور پھر ظاہر سی بات ہے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی ایسے پروجیکٹس بنانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

رابعہ بٹ نے اپنے ڈراما سیریل ’گناہ‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’گناہ میری زندگی کا ایسا واحد پروجیکٹ ہے جس میں کام کرنے کے لیے میں نے ایک دن میں رضامندی ظاہر کردی تھی، اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے کردار کو اپنے آپ کو حقیقت میں پولیس افسر تصور کرکے نبھایا تھا۔ان دنوں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’گناہ‘ کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے، یہ ڈراما کرائم تھرلر پر مبنی ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض عدنان سرور نے انجام دیئے ہیں اور محسن علی نے اسے تحریر کیا ہے، 6 اقساط پر مبنی ڈرامے کی کاسٹ بھی شاندار ہے جس میں صبا قمر، سرمد کھوسٹ، رابعہ بٹ، جگن کاظم اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد ہی سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور شائقین کی جانب سے پذیرائی بھی سمیٹیں، ڈرامے کی کہانی کی اگر بات کریں تو اس کی کہانی طاقتور زمیندار ملک حیات خان (سرمد کھوسٹ) کے گرد گھومتی ہے جو خود کو اس وقت بے بس حالت میں پاتا ہے جب اس کی بیوی گل نور (جگن کاظم) اپنے بیٹوں کے ٹیوشن ٹیچر احمد (علی رضا) کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ایس ایچ او صبیحہ اس کیس کی تفتیش شروع کرتی ہیں اور ایسے شواہد سے پردہ اٹھاتی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ گل نور کی گمشدگی کی کہانی وہ نہیں جو بتائی جا رہی ہے، ڈرامے کی تمام اقساط نشر ہونے کے بعد کئی ٹوئٹر صارفین نے ڈرامے کی کاسٹ کو بے حد سراہا، اس کے علاوہ رابعہ بٹ کے کردار کی تعریف اور ڈرامے کی کہانی کو

اپوزیشن کا مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

بھی زبردست قرار دیا۔

Back to top button