پیٹرول اورڈیزل پرکتنی لیوی،ٹیکس عائدہے؟تفصیلات آ گئیں

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 118.76 روپے جبکہ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 110.65 روپے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 178 روپے 77 پیسے بنتی ہے تاہم حکومت نے شہریوں کے لیے فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے مقرر کی ہے، پیٹرول پر 70 روپے 36 پیسے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 19 روپے 33 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 86 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

اسی طرح فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 198 روپے 85 پیسے ہے جبکہ حکومت نے شہریوں کے لیے اس کی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 110 روپے 65 پیسے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button