ریحام خان کے جوتوں کے سوشل میڈیا پر چرچے کیوں؟

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ایک بار پھر خبروں میں ان ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان نے ایک بار پھر عمران خان کے پسندیدہ پشاوری چپل پہن کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے موجودہ شوہر مرزا بلال کے ساتھ پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انٹرنیٹ پر ان کی اسٹائلش چپلوں کے بارے میں دلچسپ تبصرے کیے جانے لگے۔ریحام خان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہزارہ ضلع کے خوبصورت سرسبز پہاڑوں کے دورے کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔تاہم انٹرنیٹ پر وہ اپنی ان تصاویر کی وجہ سے نہیں بلکہ ان پشاوری چپلوں کی وجہ سے مقبول ہو گئیں جو انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی نقل کرتے ہوئے پہنی تھیں۔
سفید و نیلے رنگ کے جوڑے میں ملبوس ریحام خان نے مرون رنگ کی روایتی پشاوری چپل پہن رکھی تھی۔ریحام خان نے کرسی پر بیٹھی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے ایک امریکی مصنفہ ڈیلیا اوونز کی غروب آفتاب پر لکھی گئی نظم کا حوالہ دیا ہے۔انہوں نے لکھا’غروب آفتاب کبھی بھی سادہ نہیں ہوتا ہے۔ جہاں پنچی گنگناتے ہیں۔‘ان دونوں تصاویر میں سے ایک میں وہ کسی سوچ میں گم نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری ایک تصویر میں وہ خوبصورت مناظر دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی پہنے ہوئی پشاوری چپلوں کی وجہ سے صارفین مختلف کمنٹس اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔جہاں کچھ لوگوں نے ان کی پشاوری چپلوں کی تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ اُن پر اپنے سابق شوہر کی نقل کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
ریحام خان کی جانب سے پی ٹی آئی سربراہ اور ان کے سابق شوہر عمران خان کی نقل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘خان صاحب کے جوتے چوری کیے ہیں۔ایک اور نے کہا کہ ’عمران خان کے دیئے ہوئے جوتے اتار دو۔ ایک انسٹاگرام صارف نے کہا کہ ریحام خان ’توجہ‘ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ ریحام اور عمران نے 2014 کے اختتام میں شادی کی تھی، لیکن ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہو گئی تھی، رشتہ ختم ہونے کے بعد ریحام خان اکثر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں جبکہ عمرانڈوز کی جانب سے بھی انھیں باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ ریحام خان عمران خان کے علاوہ بشریٰ بی بی کو بھی ہدف تنقید بناتی رہتی ہیں کیونکہ ریحام خان پنکی پیرنی کواپنی اورعمران کی طلاق کی ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ ماضی میں ایک اور ویڈیو بیان میں ریحام خان نے بالواسطہ پنکی پیرنی پر حملہ کرتے ہوئے یہ سوال کیا تھا کہ روحانیت میں گھرے کپتان کی وجہ سے حکومت ناکامیوں سے دوچار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریحام نے اپنی خودنوشت میں عمران خان کی نجی زندگی اوران کے کردار کے حوالے سے بہت سے انکشافات کرکے کپتان کو کٹہرے
ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ
میں لا کھڑا کیا تھا۔
