آزاد کشمیر انتخابات:45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل،فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ آزاد کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 852 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جبکہ 320 سے زیادہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور کے 4 حلقوں سے 98 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 63 اور ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 135 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسی طرح باغ اور حویلی کے 3 انتخابی حلقوں سے 83 امیدوار مدِمقابل ہیں، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں میں 126 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
ضلع نیلم کے 2 حلقوں سے 51، ضلع مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 اور ضلع جہلم ویلی سے 34 امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے لیے مختص 12 نشستوں پر بھی 126 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والی 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ان کے مقررہ انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔
انتخابی نشانات کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد ریاست بھر میں انتخابی مہم مزید زور پکڑنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے انچارج وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری میرپور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

Back to top button