فلم ’کالکی2898‘ کا ٹریلر10جون کو ریلیز ہوگا

نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کا ٹریلر10جون کو ریلیز ہوگا

میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔

امریکہ کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطہ

 

پرابھاس نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کو عالمی ناظرین کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور اس میں انڈسٹری کے سب سے بہترین فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجٹ بڑھ گیا ہے۔

دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔

Back to top button