فلم  سٹار وارزکاکھلونا 5لاکھ ڈالرز میں نیلام

مشہور زمانہ فلم سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ کے ایک کردار ’بوبا فیٹ‘ کا انتہائی نایاب کھلونا حال ہی میں 5 لاکھ 25،000 ڈالرز میں نیلام کیا گیا ہے۔

’اسٹار وارز‘ کے کردار ’بوبا فیٹ‘ کا نایاب ایکشن فیگر صرف 3.75 انچ لمبا ہے جو کہ ریکارڈ توڑ 525,000 ڈالرز کی قیمت میں نیلام ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کےلیے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ

 

ٹیکساس میں واقع نیلام گھر ’ہیریٹیج آکشنز‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس خطیر رقم کے بعد یہ ایکشن فیگر دنیا کا سب سے قیمتی ونٹیج کھلونا بن گیا ہے۔ اس کھلونے نے باربی کھلونے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جس پر 1 کیرٹ کا ہیرا نصب تھا اور جو 2010 میں 302,000 ڈالرز میں نیلام ہوا تھا۔

Back to top button