کمالا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی قبول کرلی

امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کمالا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پرقبول کرلیا۔

شکاگو میں پرجوش ہجوم کے سامنے کمالا ہیرس نے ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئےعزم کا اظہار کیاکہ وہ نومبر میں ہونےانتخابی معرکے میں ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دےکر آگے بڑھنے کا ایک نیا راستہ اختیار کریں گی۔

پارٹی کنونشن سےنامزد صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ ان تمام لوگوں کاشکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نےمیرا ساتھ دیاہے۔کمالا ہیرس نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دےکر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔

شیخ حسینہ واجد کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی کا فیصلہ

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نےاپنے خطاب میں مزید کہاکہ بطور صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کےگرد متحد کروں گی۔

Back to top button