کامران ٹیسوری کا عمران خان کو گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجانے کا مشورہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنا ایڈوائزربدلنے  اورگورنر ہاؤس سندھ میں لگی ہوئی گھنٹی بجانے کا مشورہ دیدیا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اوپرجا رہی ہےتو اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونےچاہئیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں،وہ سب سے پہلے اپنا ایڈوائزربدلیں،بانی پی ٹی آئی گورنر ہاؤس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تووعدہ ہےجواب دوں گا۔

کراچی میں ٹریفک حادثات پرگورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ڈمپرمافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے،سندھ حکومت بھی سمجھےکہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے۔

Back to top button