کراچی: پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس کیمپ کےقریب کریکر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق قائدآباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک راہ گیر اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہےکہ ملزمان نے قائدآباد پل کے اوپر سے کریکر پھینکا،حملے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا،تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کےمطابق جائے وقوعہ سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کر کے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نےکہا کہ کراچی میں امن و امان یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ نےبھی واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانےکی ہدایت کی۔