پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا : بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،ایسی باتیں غیرضروری،غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔ پارٹی متحد اور عمران خان کی قیادت میں یکجا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ پارٹی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، اس سے پہلےبھی پنجاب  سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں، پی ٹی آئی متحد اور عمران خان کی قیادت میں یکجا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اختلاف رائےکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک ہے،پارٹی میں ہر ورکر اور عہدیدار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے،اظہار رائے کو پارٹی کے اختلاف کے طور پر نہیں سمجھا جاسکتا۔

کراچی: پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

ان کاکہنا تھاکہ کسی کا کمیٹی میں ہونا یا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

Back to top button