کراچی کنگ میں کام کیلئے پرجوش ہوں،فل سیمنز

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز  کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں جوش وجذبہ نظر آرہا ہے،اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ کام کیلئے پرجوش ہوں۔

فل سیمنز کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کے مقابلے دیکھتا رہا ،اس سے قبل بطور کھلاڑی کراچی آیا تھا، اب کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کا موقع مل رہا ہے.

فل سیمنز نے کہا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ میں نیا ٹیلنٹ شامل ہوا، کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ نظر آرہا ہے،ہم ٹیم کلچر تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کپتان شان مسعود کھیل کی اچھی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں،ان سے حکمت عملی پر بات ہوئی، امید ہے کہ ٹیم سے اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Back to top button