کراچی میں ڈینگی کا شکار بچہ انتقال کرگیا
کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے اور نجی اسپتال میں ڈینگی متاثرہ 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں آج صبح ہی اسپتال لایا گیا تھا۔ اس سے قبل یہ لڑکا کسی اور اسپتال میں زیر علاج تھا۔
پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا
اسپتال ذرائع نے بتایاکہ والدین کے مطابق بچہ دو تین دن سے بیمار تھا، پلیٹیلیٹس ختم ہونے کے باعث بچہ انتقال کر گیا۔
کراچی میں رواں سال ڈینگی سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی سے ہلاکت کے واقعے پر لاعملی کا اظہار کیا۔