کترینہ کیف نےننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

بالی وڈ جوڑی کترینہ کیف  اور وکی کوشل نے گھر میں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے تاہم اب اس حوالے سے کترینہ اور وکی کوشل  کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔

کترینہ نے انسٹاگرام پر  شوہر وکی کوشل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی درج کیا۔

کترینہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کے اظہار کے ساتھ  اپنی زندگی کے بہترین دور کے آغاز کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کے حاملہ ہونے سے متعلق کئی ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اس دوران کترینہ لائم لائٹ سے مکمل طور پر دور تھیں۔

Back to top button