خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسزکےآپریشنزمیں 4خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سےدوالگ الگ آپریشنزمیں4 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق9اکتوبر کوضلع بنوں کے عمومی علاقے جانِ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کےدوران شدید فائرنگ کے تبادلےکےبعد دو خوارج ہلاک کردیے گئے۔

10اکتوبرکوشمالی وزیرستان کےعلاقےحسن خیل میں ایک اورآپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسزنے خوارج کےٹھکانےکومؤثرطریقےسےنشانہ بنایا،اس دوران فائرنگ کے تبادلےمیں مزید دو خوارج مارےگئے۔مارے گئےخوارج سےہتھیاراورگولہ بارود بھی برآمدکیا گیا ہے۔

مارےگئےدہشت گرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں، اغوا اوربے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اوران سےعلاقے کو پاک کرنے کا عمل جاری ہےاورسیکیورٹی فورسزملک سےدہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں۔

Back to top button