بغیر پیسوں کا اوورٹائم:ملازم نےپہلےدن ہی استعفیٰ دیدیا

کمپنیوں میں اوورٹائم معمول کی بات ہےاوراوور ٹائم کرنےکےباوجود اضافی پیسےنہ ملنا بھی عام بات ہی ہےجس پرکوئی شخص خاموش ہوجاتاہےتوکوئی اپنے حق کے لیےضرورآوازاٹھاتا ہے۔
اسی قسم کا واقعہ حال ہی میں بھارت میں پیش آیا جس نےسب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
یہ واقعہ غیر معمولی اس طرح تھا کہ ایک پروڈکٹ ڈیزائنرنےنوکری جوائن کی جب کہ آفس کےپہلےدن ہی اس کےباس نےاسےاضافی گھنٹےرُک کرکام کرنےکا کہا اورجب اس نے اس اوور ٹائمکےپیسےپوچھےتواسےکراراجواب دیا گیا۔
شریاس نامی شخص نےاپناتجربہ ریڈاٹ ویب سائٹ پرشیئرکیا اوربتایا کہ7اکتوبر کو میرےآفس کےپہلےدن کےاختتام پرباس نےمجھ سےاوورٹائم کا کہا،یہاں تک کہ باس نےبغیرپیسوں کےآئندہ دنوں میں اوورٹائم کرتےرہنےکا کہاجومجھےسن کرکافی عجیب لگا۔
کن ممالک کے شہری سب سے زیادہ پاس ورڈز بھول جاتے ہیں ؟
ملازم کےمطابق جب اس نےباس کوکچھ باؤنڈریز سیٹ کرنے کا کہااور بتایا کہ اضافی کام بغیر اضافی تنخواہ کے نہیں کرسکے گا، تواس کےباس ناراض ہوئےاوراسے کیرئیرکےلیکچردینےلگے،ساتھ ہی ذاتی حملےبھی شروع کردیے۔
شریاس نےبتایا کہ یہ دیکھتےہوئےکہ وہ کسی صورت اضافی پیسےدینےپررضامند نہیں ہوں گے،میں نےاپنی نوکری کےپہلےدن ہی استعفیٰ دےدیا۔