شاورہیڈاورٹوتھ برشزپروائرسز سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانےوالی تحقیق میں مائیکرو بائیولوجسٹ کومعلوم ہواہےکہ باتھ روم میں موجودشاورہیڈاورٹوتھ برشز مختلف اقسام کےوائرسز کی آماجگاہ ہوسکتےہیں اوران میں بہت سےایسےہیں جن کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیاہے۔

اگرچہ تحقیق میں ہونےوالاانکشاف تشویشناک معلوم ہوتاہےلیکن اچھی خبریہ ہےکہ ان وائرسزکاہدف انسان نہیں بلکہ بیکٹیریاہوتےہیں۔

جرنل فرنٹیئراِن مائیکروبائیوم میں شائع تحقیق کےلیےسائنس دانوں نےبیٹیریوفیج یافیج نامی مائیکروحیاتیات اکٹھا کیے۔یہ ایک قسم کاوائرس ہوتاہےجو بیکٹیریا کومتاثرکرتاہےاورانکےاندرون کی نقل بناتاہے۔

اے آئی بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی تشخیص ممکن

انکےمتعلق سائنسدانوں کوبہت تھوڑی معلومات تھی لیکن حال ہی میں فیج نے اینٹی بائیوٹکس کےمزاحمتی انفیکشنزکےعلاج کی صلاحیت دِکھاکرماہرین کی توجہ اپنی جانب کرلی ہے۔

جامعہ سےتعلق رکھنےوالی تحقیق کی سربراہ ایریکاایم ہارٹ من کاکہنا تھا کہ سائنس دانوں کوملنےوالی وائرسزکی تعدادغیرمعمولی ہے۔سائنسدانوں نےایسے متعدد وائرس دریافت کیےجن کےمتعلق بہت کم معلومات ہےاورکئی ایسےدریافت کیےجن کوکبھی نہیں دیکھا گیا۔انہوں نےکہاکہ یہ بات حیران کن ہےکہ غیردریافت شدہ حیاتیاتی تنوع ہمارے اطراف موجودہےاورہمیں اس کےلیےکہیں دورجانےکی ضرورت نہیں یہ ہماری ناک کےنیچےہے۔

Back to top button