کن ممالک کے شہری سب سے زیادہ پاس ورڈز بھول جاتے ہیں ؟

آج کے دور میں تقریباً تمام ہی سوشل میڈیا یا دیگر موبائل ایپس کےلیے پاس ورڈ ناگزیر ہوتا ہے۔ تاہم بعض افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کےلیے اپنا پاس ورڈ یاد رکھنا آسان نہیں ہوتا۔

حال ہی میں ایک ایسی دلچسپ فہرست سامنے آئی ہے کہ جس میں دنیا میں سب سے زیادہ پاس ورڈ بھول جانےوالے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

پاس ورڈ کنٹرول سلوشن فراہم کرنےوالی ایک کمپنی Psono یہ فہرست مرتب کی ہے جس میں 55 ممالک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے ایسے 10 ممالک کو شناخت کیاگیا جہاں کےلوگ اکثر اپنے پاس ورڈز بھول جاتےہیں۔

کمپنی کی جانب سےبھی دیکھا گیاکہ ہر ملک کےرہائشیوں کے اوسطاً کتنے آن لائن اکاؤنٹس ہوتےہیں اور وہاں آن لائن پاس ورڈ ری سیٹ سےمتعلق انٹرنیٹ سرچز کتنی کی جاتی ہیں۔

اس فہرست کےمطابق آئس لینڈ 98.6 اسکور کےساتھ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں کے لوگوں کو پاس ورڈز یاد رکھنےمیں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتاہے، خاص طور پر فیس بک اور مائیکرو سافٹ سروسز کے اکاؤنٹس وہاں کےرہائشی اکثر بھول جاتےہیں۔

90.5 اسکور کے ساتھ لگسمبرگ دوسرے جب کہ 86.7 اسکور کےساتھ متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پررہا۔ان دونوں ممالک کےرہنے والوں کو جی میل کا پاس ورڈ یاد رکھنے میں سب سےزیادہ مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔

ایسٹونیا،لٹویا،برطانیہ،آئرلینڈ،سلوانیا،نیوزی لینڈ اور امریکا بالترتیب 4 سے 10 ویں نمبر پر رہے۔امریکا وہ ملک ہےجہاں ہر انٹرنیٹ صارف کےاوسطاً 80 اکاؤنٹس ہیں جس کےبعد برطانیہ اور آئرلینڈ ہیں جہاں اوسطاً ہر فرد کے 70 آن لائن اکاؤنٹس ہیں۔

کمپنی کےمطابق جب کسی فرد کےبہت زیادہ آن لائن اکاؤنٹس ہوتےہیں تو ان کے پاس ورڈز یاد رکھنا بہت مشکل ہوتاہے۔بیشتر افراد اکثر ایک ہی پاس ورڈز متعدد اکاؤنٹس اور ڈیوائسز کےلیے استعمال کرتےہیں لیکن اس سے سکیورٹی خطرہ بڑھتا ہے۔

پائلٹ کوہارٹ اٹیک،خاتون نےطیارےکوکامیابی سےاتار لیا

Back to top button