پائلٹ کوہارٹ اٹیک،خاتون نےطیارےکوکامیابی سےاتار لیا

ایک چھوٹےطیارےمیں سفرکرتےہوئےپروازکےدوران پائلٹ کوہارٹ اٹیک کاسامنا ہوتوآپ کیاکریں گے؟

یقین کرنامشکل ہوگامگرامریکا میں عام خاتون نےایسی صورتحال میں طیارےکوکامیابی سےزمین پر اتارلیا۔

یہ طیارہ کیلیفورنیاکےعلاقےمونٹیری جارہاتھاجب پائلٹ ایلیٹ آلپرکومیڈیکل ایمرجنسی کاسامناہوا۔

پائلٹ کی اہلیہ یوونی کینیانی ویلزاس وقت وہاں موجود تھیں مگر انہوں نےکبھی طیارہ اڑانےکی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔

جب شوہرکوہارٹ اٹیک کاسامنا ہوا توانہوں نےگھبرانے کی بجائےائیرٹریفک کنٹرول سےرابطہ کیا تاکہ طیارےکواتارنےکےلیےرہنمائی حاصل کرسکیں۔

ایک ائیر ٹریفک کنٹرولر نےخاتون کوہدایات دیتےہوئےکہا کہ کوشش کریں کہ طیارے کو 6 ہزار فٹ بلندی پر رکھنےکی کوشش کریں۔

ائیر ٹریفک کنٹرولرنےپھرخاتون کوبتایا کہ طیارےکارخ کس طرح بدلیں اوراسےکیسے لینڈکیاجائے۔یہ2انجنوں والابیچ کرافٹ کنگ ائیر90 طیارہ تھا۔

ان تمام ہدایات پرعمل کرتےہوئےخاتون کےطیارےکوکامیابی سےکیلیفورنیاکےعلاقے بیکرفیلڈکےائیرپورٹ پراتارلیا۔

جب فائرڈیپارٹمنٹ کی ٹیم وہاں پہنچی توانہوں نےپائلٹ کوبےہوش پایااورگاڑیوں کی مدد سےطیارےکوایک خالی رن وےپرمنتقل کیا گیا۔پائلٹ کواسپتال لےجایا گیا، مگراس کی حالت کےبارے میں ابھی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اونٹوں کےکوہان کس کام آتے ہیں؟

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2 انجنوں والے طیارے کا پائلٹ طبی ایمرجنسی کے باعث بے ہوش ہوگیا تو ایک مسافر نے اسے میڈوز فیلڈ ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔

Back to top button