پاکستان میں مزید 4پولیو کیس سامنے آگئے،تعداد32ہو گئی
پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو کےمزید4 کیس سامنےآ گئے۔رواں سال تعداد32 ہوگئی۔
پولیو کیس جیکب آباد، کراچی کےضلع ملیراورڈیرہ اسماعیل خان میں سامنےآئے ہیں، جیکب آباد کی تحصیل ٹُھل میں32مہینےکی بچی اور18مہینےکابچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔
ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں72مہینے کا بچہ پولیو سےمتاثرہواہے جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں22مہینےکابچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا،جس کےبعد ملک میں رواں سال پولیو سےمتاثرہونےوالےبچوں کی تعداد32ہوگئی۔
پاکستانی حکام اوربین الاقوامی ماہرین نےاکتوبر میں مزید کئی بچوں کےپولیو سے متاثرہونےکاخدشہ ظاہرکیاہے۔
بلڈپریشرکوکنٹرول کرنےکیلئےکتنی ورزش کرنی چاہیے؟
ماہرین کے مطابق پاکستان میں سال کےآخرتک پولیو سےمتاثرہ بچوں کی تعداد55 سے65 تک پہنچ سکتی ہے۔