آنکھوں سے خون کی کمی کے شکار افراد کی نشاندہی ممکن ہوگئی

آنکھوں کی مدد سے اب ایسے افراد کی نشاندہی کی جاسکے گی جو ایک عام وٹامن کی کمی کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق آنکھوں کے ایک نئے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ آنکھ کی مختصر ویڈیو کی مدد سے خون کی کمی کی تشخیص ممکن ہوسکتی ہے، کیونکہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس طریقے سے لوگوں کے سرخ خون کے خلیات ریڈ بلڈ سیل کی مقدار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیقی مقالے میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے لوگوں کی آنکھوں کی سفیدی کی 10 سیکنڈ کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جن کے ذریعے خون کی باریک نالیوں کا تجزیہ کیا گیا۔
سوئی کے بغیر استعمال کی جانے والی اس تکنیک کے دوران 200 سے زائد شرکا پر مشتمل ایک آزمائش میں 80 فیصد سے زیادہ مواقع پر خون کی کمی کا درست اندازہ لگایا گیا۔
برطانیہ میں خون کی کمی کی تشخیص کے لیے اس وقت خون کے ٹیسٹ طبی معیار سمجھے جاتے ہیں، تاہم بہت سے لوگ انہیں تکلیف دہ اور بعض اوقات بہت زیادہ وقت کے صرف ہونے کے مترادف سمجھتے ہیں
